پٹنہ 13 اکتوبر (یو این آئی) جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کرپشن کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنی تقریریوں میں لوگوں کو عوامی زندگی میں ایمانداري کی بات سمجھاتے ہیں لیکن بدعنوانی کے
معاملے پر ان کی خاموشی کچھ اور ہی کہتی ہے۔
پہلے مرحلے کی زبردست پولنگ سے حوصلہ پاکر مسٹر کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ووٹروں کا شکریہ ادا ظاہر کرتے ہوئے لکھا، ’’پہلے مرحلے کے انتخابات میں بھاری پولنگ اور اس میں خاص طور خواتین کی شرکت کے لئے ریاست کے ووٹروں کا بہت بہت شکریہ۔